22 جون 2013 - 19:30
دو اسرائیلی جاسوسوں کو پھانسی

غزہ میں حماس نے 2 عربوں کو اسرائیل کے لئے جاسوسی کے جرم میں پھانسی دے دی ہے۔

ابنا: فلسطین کے شہر غزہ میں حماس انتظامیہ نے 2 عربوں کو اسرائیل کے لئے جاسوسی کا جرم ثابت ہونے پر پھانسی پر لٹکا دیا۔۔ حماس کا کہنا ہے کہ دونوں عرب شہری دس سال سے اسرائیل کے لئے جاسوسی کر رہے تھے۔ 2007 میں غزہ پر کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے اب تک حماس انتطامیہ 16 عرب فلسطینیوں کو سزائے موت دے چکی ہے۔ ادھر عرب حکمرانوں بالخصوص قطری حکام اور سعودی عرب کے حکام بھی اسرائيل کے ساتھ قریبی تعاون رکھے ہوئے ہیں اور یہ دونوں ممالک مسئلہ فلسطین کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
.......
/169